اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد: سڑک حادثے میں پانچ افراد ہلاک - حیدرآباد سے ساگر

پولیس کو حادثے کی جگہ پر ایک آدھار کارڈ ملا ہے جس کے ذریعے متاثرہ شخص کی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

حیدرآباد: سڑک حادثے میں پانچ افراد ہلاک
حیدرآباد: سڑک حادثے میں پانچ افراد ہلاک

By

Published : Sep 4, 2020, 11:14 AM IST

ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں ایک کار کے پلٹ جانے کی وجہ سے 5 افراد کی موقع واردات پر ہی موت ہو گئی۔

یہ حادثہ نالگنڈہ ضلع کے چنتاپلی منڈل میں حیدرآباد - نگرجناساگر روڈ پر پیش آیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ ' یہ گاڑی حیدرآباد سے ساگر کی طرف جا رہی تھی۔'

حیدرآباد: سڑک حادثے میں پانچ افراد ہلاک

وہیں اس حادثے کو لے کر پولیس کا کہنا ہے کہ 'نیند اور گاڑی کی رفتار تیز ہونے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔'

پولیس کو حادثے کی جگہ پر ایک آدھار کارڈ ملا ہے جس کے ذریعے متاثرہ شخص کی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حیدر آباد: سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ

فی الحال پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details