اردو

urdu

تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں سڑک حادثہ

By

Published : Aug 7, 2021, 8:30 PM IST

تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں سڑک حادثہ پیش آیا، تاہم اس حادثہ میں کسی کی ہلاکت یا پھر کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں سڑک حادثہ
تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں سڑک حادثہ

حادثہ سنگاریڈی ضلع کے سائی نگر میں اُس وقت پیش آیا جب تیز رفتار کار نے ٹہری ہوئی بائیک کو ٹکر دے دی۔

حادثہ اتنا شدید تھاکہ بائیک کو کافی نقصان پہنچا۔حادثہ سے وہاں موجود بچے محفوظ رہے جو وہاں کھیل رہے تھے۔حادثہ کا منظر وہاں لگے سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا۔یہ حادثہ جمعہ کی شب پیش آیا۔

کار کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔ بائیک گھر کے باہر ٹہرائی گئی تھی اور بچے باہر کھیل رہے تھے کہ اچانک کار تیزرفتاری کے ساتھ ان کی طرف بڑھنے لگی۔یہ دیکھ کر فوری طورپر بچے دوڑ کر اپنے گھروں میں چلے گئے جس کے نتیجہ میں وہ اس حادثہ سے محفوظ رہے۔اس حادثہ میں بائیک کو شدید نقصان پہنچا تاہم اس میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔اس حادثہ کا ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details