اردو

urdu

ETV Bharat / state

Medak Road Accident تلنگانہ کے ضلع میدک میں سڑک حادثہ، چار افراد ہلاک - میدک میں کار اور آٹو کی ٹکر

تلنگانہ کے ضلع میدک میں ایک تیز رفتار کار آٹو سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں چار افراد کی موت ہو گئی، وہیں دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ Road accident in Telangana

تلنگانہ کے ضلع میدک میں سڑک حادثہ، چار افراد ہلاک
تلنگانہ کے ضلع میدک میں سڑک حادثہ، چار افراد ہلاک

By

Published : May 21, 2023, 1:34 PM IST

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے ضلع میدک کے نارسنگی ٹاون میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک اور دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ نارسنگی کے نواحی علاقہ کی قومی شاہراہ پر اتوار کی صبح کی اولین ساعتوں میں اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کار کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار، آٹو سے ٹکرا گئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ آٹو میں سوار چار افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ مرنے والوں کی شناخت آرمور منڈل کے رہنے والوں کے طور پر کی گئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔کار میں سوار افراد اپنے رشتہ دار کے دسواں کی تقریب میں شرکت کے لئے جارہے تھے۔ مہلوکین کی شناخت 45 سالہ ٹی شیکھر، اس کے بیٹے دس سالہ یشونت کے ساتھ ساتھ معمر جوڑا 71 سالہ بی نرسیا اور 62سالہ مانیماں کے طور پر کی گئی ہے۔

اس حادثہ میں کویتا اور اس کابیٹا اویناش شدید زخمی ہوگئے جن کو علاج کے لئے پرگنا پور کے سرکاری اسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس نے بتایا کہ مہلوکین کا تعلق ضلع نظام آباد کے الورو سے ہے۔پولیس نے کہا کہ یہ افراد گذشتہ دس سال سے الورو میں ہی مقیم تھے۔ان کے قریبی رشتہ دار کی حال ہی میں موت ہوگئی تھی جس کے دسواں کی تقریب میں شرکت کیلئے وہ آٹو میں پرگنا پور جارہے تھے۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔ وہیں تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد کے گاندھی پورم گاؤں میں ٹہری ہوئی ٹریکٹر کو ٹکر کے نتیجہ میں دو موٹرسائیکل سوار ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔ مہلوکین کی شناخت 19سالہ بی شیوا اور 18سالہ بی سائی کے طورپر کی گئی ہے جن کا تعلق ضلع کے وجیا تانڈہ سے ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details