تروملا کو درشن کے لیے جانے کے دوران آندھراپردیش کے ضلع چتور میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک اور دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ ضلع کے پی کوتہ کوٹہ علاقہ میں اُس وقت پیش آیا جب کار کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار الٹ گئی۔ Road Accident in AP
تفصیلات کے مطابق بنگلور کے شیواجی نگر پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر 29 سالہ اویناش، کانسٹیبل 26 سالہ انل، دکشت، شراون، بسنت، ڈرائیور 30 سالہ بھونیش تروملا کو درشن کے لیے جارہے تھے کہ پی کوتہ کوٹہ کے قریب کار ڈرائیورنے گاڑی کا توازن کھودیا اوریہ کار سڑک کے کنارے لگے پول سے ٹکراگئی جس کے بعد کار الٹ گئی۔