ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے مطابق ایم ایم ٹی ایس خدمات 23مارچ 2020 سے دونوں جڑواں شہروں حیدرآباد وسکندرآباد میں معطل کردی گئی تھیں۔ 121 ایم ایم ٹی ایس خدمات میں سے ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے فی الحال صرف 10 خدمات کا ہی آغاز کیا ہے، جب کہ یکم جولائی سے مزید 15 خدمات کی اجازت رہے گی۔ ان دس خدمات میں سے تین ٹرینیں فلک نما اور لنگم پلی کے درمیان چلائی گئیں اور دو خدمات حیدرآباد تا لنگم پلی چلائی گئیں۔
حیدرآباد میں ایم ایم ٹی ایس خدمات کا احیا - اردو نیوز حیدرآباد
ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے شہر حیدرآباد میں ملٹی ماڈل ٹرانسپورٹ سرویسس (ایم ایم ٹی ایس)خدمات کا احیاء کردیا۔
حیدرآباد میں ایم ایم ٹی ایس خدمات کا احیا
اس سلسلہ میں ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے ٹرین استعمال کرنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لئے ریلویز کی کوشش میں تعاون کریں۔ مسافرین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ کووڈ کے پروٹوکول جیسے سماجی فاصلہ، لازمی ماسک کے استعمال اور وقفہ وقفہ سے سینیٹائزیشن پر عمل کریں۔
یہ بھی پڑھیں:'وشاکھا پٹنم آئی ٹی مرکز بنے گا':۔ وزیراعلیٰ آندھراپردیش