کانگریس رہنما ورکن پارلیمان ریونت ریڈی نے تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندرشیکھر راو کو خط لکھا۔
اس میں انھوں نے الزام لگایا کہ آندھراپردیش میں بنائے جارہے غیر قانونی پراجکٹز کا وزیر اعلی ساتھ دے رہے ہیں اور بالواسطہ طور پر اس میں مدد کررہے ہیں۔ اور اس کا ثبوت یہ ہیکہ کے سی آر نے ایپیکس کونسل کو ملتوی کرنے کے لیے خط لکھا۔
انھوں نے سوال کیا کہ وزیراعلی کےچندرشیکھر راو نارائن پیٹ کوڈنگل کے،ایتی پوتلہ پدکم، کو بنانے میں کیوں ناکام رہے۔