اردو

urdu

ETV Bharat / state

ریوینت ریڈی تلنگانہ کے نئے وزیراعلیٰ، 7 دسمبر کو لیں گے حلف - ریوینت ریڈی تلنگانہ کے وزیراعلیٰ منتخب

کانگریس پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے ریونت ریڈی کو ریاست تلنگانہ کا نیا چیف منسٹر منتخب کیا ہے۔ پارٹی ہائی کمان نے ریونت ریڈی کی حمایت کرتے ہوئے دو دن کے سسپنس کو ختم کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 5, 2023, 6:50 PM IST

Updated : Dec 5, 2023, 8:01 PM IST

حیدرآباد: کانگریس پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے ریونت ریڈی کو ریاست تلنگانہ کا نیا چیف منسٹر منتخب کیا ہے۔ پارٹی ہائی کمان نے ریونت ریڈی کی حمایت کرتے ہوئے دو دن کے سسپنس کو ختم کیا۔ دہلی میں کانگریس ہائی کمان کی جانب سے منعقدہ اجلاس میں اے آئی سی سی کے مبصرین اور اتم کمار ریڈی و بھٹی وکرمارکا کے ساتھ غور و خوص کیا گیا۔ حتمی فیصلہ میں ریونت ریڈی کو وزیر اعلی کے عہدہ کےلئے منتخب کیا گیا۔ راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی نے بھی ریونت ریڈی کی حمایت کی۔ اے آئی سی سی کے مبصرین جنہوں نے کانگریس ایم ایل ایز کو ہائی کمان کے فیصلے سے آگاہ کیا، انہوں نے اعلان کیا کہ ریونت ریڈی تلنگانہ کے چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لیں گے۔

اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی (ٹی پی سی سی) کے سربراہ ریونت ریڈی جمعہ 7 دسمبر کو ریاست کے وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لیں گے۔ کانگریس لیجسلیچر پارٹی (سی ایل پی) نے کرناٹک کے ڈپٹی چیف منسٹر اور اے آئی سی سی کے مبصر ڈی کے شیوکمار کی صدارت میں منتخب ایم ایل ایز کی ایک مختصر میٹنگ کے بعد پیر کو حتمی فیصلہ اے آئی سی سی صدر ملکارجن کھرگے پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: تلنگانہ کا وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ میری پسند ریونتھ ریڈی ہے: راہل گاندھی

ریونت ریڈی 7 دسمبر 2023 کو وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے۔ اطلاعات کے مطابق کانگریس ہائی کمان نے اتم کمار ریڈی اور مالو بھٹی وکرمارک کو اہم محکموں یا ڈپٹی چیف منسٹرس کے عہدوں پر فائز کرنے کا یقین دلایا ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور تلنگانہ پردیش کانگریس کے صدر ریونت ریڈی ریاست کے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے اور وہ جمعرات (7 دسمبر) کو حلف لیں گے۔کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے منگل کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں یہ جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی مبصر ڈی کے شیوکمار کی قیادت میں پیر کو حیدرآباد میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں پارٹی کے تمام منتخب ایم ایل ایز نے حصہ لیا اور لیجسلیٹو پارٹی کے لیڈر کے انتخاب کا فیصلہ کیا گیا اور یہ ذمہ داری متفقہ طور پر کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کو سونپی گئی۔


انہوں نے کہا کہ کھڑگے نے آج تمام سینئر قائدین سے بات چیت کے بعد پارٹی کے ریاستی صدر ریونت ریڈی کو لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر قرار دیا۔ حلف برداری کی تقریب 7 دسمبر کو ہوگی۔ وینوگوپال نے کہا کہ حیدرآباد میں کانگریس لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ ہوئی جس میں نو منتخب ایم ایل ایز نے کانگریس صدر کے ساتھ ساتھ کانگریس لیجسلیچر پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی، سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں ریاست میں بڑے پیمانے پر انتخاب کے دوران انتخابی جلسوں سے خطاب کیا تھا۔

Last Updated : Dec 5, 2023, 8:01 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details