اردو

urdu

ETV Bharat / state

جعلی خبر پوسٹ کرنے کے الزام میں سابق آرمی افسر کے خلاف کیس درج

حیدرآباد میں ایک سابق فوجی افسر نے ٹویٹر پر ایک جعلی خبر شیئر کی تھی، جس کے بعد سائبر آباد پولیس اسٹیشن میں اس کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے۔

سائبر کرائم
سائبر کرائم

By

Published : Apr 28, 2020, 11:31 AM IST

بھارتی فوج کے ایک سابق میجر کے خلاف پیر کے روز سائبر آباد پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جعلی خبریں شیئر کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔

سائبرآباد پولیس نے ٹویٹر پر 'داسکن ڈاکٹر 13' سے پوسٹ کی گئی ایک جعلی خبر دیکھی۔

پولیس نے بتایا 'دا اسکن ڈاکٹر اکاونٹ پر ایک پرانے انگریزی اخبار کی خبر میں کچھ تبدیلیاں کر کے ٹویٹ کیا گیا، جس میں لکھا کہ سائبرآباد پولیس کی جانب سے شہر میں سنتروں کو بین کر دیا گیا ہے'۔

پولیس نے بتایا 'اس خبر کے ساتھ ٹویٹر اکاونٹ ہولڈر نے سائبرآباد پولیس کمشنریٹ کے ایک اعلی پولیس اہلکار کی تصویر بھی لگائی ہوئی تھی'۔

پولیس نے بتایا 'اس جعلی خبر/ آرٹیکل میں یہ ذکر کیا گیا ہے کہ علاقے میں سیکولرازم کو فروغ دینے کے لئے سائبر آباد پولیس نے شہر میں سنترے کی نمائش، فروخت اور کھپت پر پابندی عائد کردی ہے کیونکہ سنترہ کا زعفرانی رنگ مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچا رہا ہے'۔

سائبر آباد پولیس نے بتایا 'اس پوسٹ سے مختلف مذاہب کے مابین دشمنی کو فروغ دیا جا سکتا ہے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لئے تعصب پیدا ہو سکتا ہے، اس لئے جعلی خبریں شائع کرنے پر ریٹائرڈ آرمی میجر کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کیا گیا'۔

سائبرآباد ان تین پولیس کمشنریوں میں سے ایک ہے جو حیدرآباد اور اس سے ملحقہ علاقوں پر محیط ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details