اردو

urdu

ETV Bharat / state

نرسمہاراؤ کو بھارت رتن دینے کا مطالبہ

چندرشیکھرراؤ نے کہا کہ نرسمہا راؤ نے سرمایہ کاری کے لئے ہندوستان کو عالمی مرکز کے طورپر فروغ دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نرسمہاراؤ ایک ایسے وقت میں وزیر اعظم بنے جب ملک کو بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

نرسمہاراو کو بھارت رتن دینے کا مطالبہ
نرسمہاراو کو بھارت رتن دینے کا مطالبہ

By

Published : Sep 8, 2020, 1:30 PM IST

تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراؤ نے سابق وزیراعظم نرسمہاراؤ کو بھارت رتن دینے مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے ایک قرارداد ریاستی اسمبلی میں پیش کی۔ انہوں نے متحدہ آندھراپردیش کے وزیراعلی، مرکزی وزیر اور پھر وزیراعظم کے طورپر نرسمہاراؤ کی ملک کے لئے خدمات کو یاد کیا۔

انہوں نے کہا کہ نرسمہاراؤ نے معاشی اصلاحات نافذ کئے جس سے ہندوستان کو تیز تر ترقی کے لئے پیش قدمی میں مدد ملی۔ نئے روزگار کے مواقع بنانے اور بیرونی راست سرمایہ کاری، نرسمہاراؤ کے معاشی اقدامات کے نتائج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نرسمہاراؤ نے سرمایہ کاری کے لئے ہندوستان کو عالمی مرکز کے طورپر فروغ دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نرسمہاراؤ ایک ایسے وقت میں وزیر اعظم بنے جب ملک کو بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

وزیراعظم کے طورپر انہوں نے کئی جرات مندانہ فیصلے کئے۔ پرنب مکھرجی کو وزیر خزانہ بنانے کا سہر ان ہی کے سرجاتا ہے۔

وزیراعلیٰ نے حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کو پی وی سنٹرل یونیورسٹی کا نام دینے کے لئے اسمبلی میں ایک قرارداد بھی پیش کی۔ چندرشیکھرراؤ نے کہا کہ نرسمہاراؤ نے تلنگانہ میں اراضیات کے اصلاحات نافذ کئے تھے اور سابق وزیراعظم نے خود اپنے گاوں میں غریبوں میں 800 ایکڑ زمین کا عطیہ دیا تھا۔ تلنگانہ حکومت نے ان کے احترام میں ان کی یوم پیدائش تقاریب ایک سال تک منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details