کمال علی خان بہادر کے پاس سے کنگ کوٹھی کو میر محبوب علی خاں بہادر نے خرید لیا تھا۔ میر عثمان علی خان بہادر کنگ کوٹھی میں رہتے تھے۔ نظام میر عثمان علی خان بہادر نے اپنی 37 سالہ حکمرانی کا آغاز یہیں سے کیا تھا۔ 24 فروری 1967 کو کنگ کوٹھی میں میر عثمان علی خان بہادر کا انتقال ہوا۔
بادشاہوں نے اس کوٹھی سے حکمرانی کی تھی لیکن آج کنگ کوٹھی کی حالت خستہ ہو چکی ہے۔ اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے۔
ریاست تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے 2014 میں کنگ کوٹھی کی تزئین کاری کرانے کا اعلان کیا تھا لیکن ہنوز کوئی اقدام نہیں کیا گیا ہے۔