تلنگانہ ہائی کورٹ نے ریاست میں دھرانی پورٹل کے لیے غیر زرعی اراضی کے مالکان کے آدھار اور ذاتی تفصیلات جمع کرنے کے معاملے پر 8 دسمبر تک توسیع کر دی۔
جمعرات کے روزسینئر وکیل دیسائی پرکاش ریڈی نے اپنی غیر منقولہ املاک کے مالکان کو ایک مدت کے اندر اپنی تفصیلات پیش کرنے پر حکومت کے اصرار سے تین گھنٹوں تک چیلینج کرتے ہوئے اس کی دلیل پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ دھرانی پورٹل میں اندراج کی ضرورت ایک مبہم اور بہت بڑی مشق ہے جو بغیر کسی قانون سازی کے ہے۔