تلنگانہ کے وزیر صحت ای راجندر نے کہا ہے کہ جلد سے جلد کورونا ٹسٹ کرواتے ہوئے اموات کو کم کیاجائے۔انہوں نے تلنگانہ ویدیا ودھانا پریشد کی جانب سے چلائے جانے والے ہسپتالوں کے سپرنٹنڈنٹز اور اسٹاف کے ساتھ کانفرنس منعقد کی۔
'کورونا ٹیسٹ کروا کر اموات کو کم کیا جائے' - حکومت آکسیجن سپلائی کرے گی
تلنگانہ کے وزیر صحت ایٹالہ راجندر نے کہا ہسپتالوں کے مریضوں کو کھانا سپلائی کرنے والے ڈائٹ کنٹراکٹرز کو ان کے بقایا جات فوری ادا کردیے جائیں گے۔

'کورونا ٹیسٹ کراواکر اموات کو کم کیا جائے'
اس موقع پر انہوں نے سپرنٹنڈنٹز سے کہا کہ حکومت حیدرآباد سے ہی ضرورت کے لحاظ سے انھیں آکسیجن سپلائی کرے گی۔ضرورت پڑنے پر نرسز کو سینی ٹائزرز اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ساتھ ہی انہوں نے ان سپرنٹنڈنٹز سے کہاکہ پیرامیڈیکل اسٹاف اور نرسز کی تقرری حکومت کی اجازت کے ساتھ کی جائے۔وزیر موصوف نے کہا کہ ہسپتالوں کے مریضوں کوکھانا سپلائی کرنے والے ڈائٹ کنٹراکٹرز کو ان کے بقایہ جات فوری اداکردیئے جائیں گے۔