ریاست تلنگانہ کے نظام آباد کی ایک خاتون ان دنوں کافی چرچے میں ہیں۔ دراصل اس خاتون نے ماں کی محبت کی ایک ہمت بھری مثال قائم کی ہے۔ نظام آباد کے بودھن کے ایک اسکول میں اساتذہ رضیہ بیگم لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنے بیٹے کو آندھراپردیش کے نیلور سے گھر واپس لانے کے لیے اسکوٹی سے ہی نکل پڑی۔ بیٹے کو گھر واپس لانے کے لیے رضیہ نے 1400 کلومیٹر کا سفر طے کیا۔
اسکوٹی سے 1400 کلو میٹر کا سفرکرنے والی ماں - ریاست تلنگانہ کے نظام آباد کی ایک خاتون
رضیہ بیگم نامی ایک خاتون نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھر سے دور اپنے بیٹے کو لانے کے لیے تنہا ہی اسکوٹی سے 1400 کلومیٹر کا سفرطے کیا۔
واضح رہے کہ اپنے بیٹے کو واپس لینے کے لیے نکلی رضیہ نے پولیس سے اجازت لی تھی۔ جب ان سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ یہ کام ان کے لیے آسان نہیں تھا۔ وہ کہتی ہیں کہ انہوں نے بودھن کے اے سی پی کو اپنی صورتحال سے آگاہ کیا جس کے بعد انہوں نے مجھے سفر کا اجازت نامہ دیا۔
رضیہ کا بیٹا نظام الدیمان گذشتہ ماہ نیلور میں اپنے دوست کے گھر گیا تھا۔ اسی دوران لاک ڈاؤن عمل میں آیا جس کی وجہ سے وہ گھر واپس نہیں آ سکا۔ بیٹے کی واپسی کی اطلاع نہ ملنے پر پریشان ماں نے پولیس کو اپنی پریشانی بتائی۔
TAGGED:
رضیہ بیگم نامی ایک خاتون