حیدرآباد: اس بار رمضان کے مہینے میں حیدرآباد کے لوگوں نے ریکارڈ توڑ بریانی کھائی۔ ماہ رمضان میں سوئگی کو ملنے والے آرڈرز اس کا ثبوت ہے۔ حیدرآباد میں رمضان المبارک کے دوران تقریباً 10 لاکھ بریانی کے آن لائن آرڈر موصول ہوئے، یہ گزشتہ برس کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہے۔ سوئگی نے حال ہی میں اس کا انکشاف کیا ہے۔ سوئگی نے بتایا ہے کہ رمضان المبارک میں حلیم کے تقریباً 4 لاکھ آرڈرز موصول ہوئے۔
کئی اقسام میں حلیم دسیتاب: اس سے قبل ایک یا دو قسم کے ذائقے دار حلیم دستیاب ہوتے تھے، لیکن اس بار ہوٹلوں اور مختلف ریسٹورنٹس نے 9 قسم کے حلیم دستیاب کرائے، جن میں مٹن، چکن، مچھلی، فارسی اسپیشل، پالامورو رام اور ڈرائی فروٹ وغیرہ شامل ہیں۔ رمضان المبارک کے آخری دن یعنی چاند رات کے موقع پر حلیم مراکز پر کھانے کے شوقین افراد کا تانا بانا لگارہا ہے۔