قدرتی آفات، نامساعد حالات اور مشکل اوقات میں عوام کی مدد کے لیے راموجی گروپ آف کمپنیز ہمیشہ سامنے آتا رہا ہے۔ جس سے سماج میں جذبہ خیر سگالی کو فروغ ملتا ہے۔
راموجی گروپ آف کمپنیز حیدرآباد کے متاثرین کی مدد کے لئے آگے آیا ہے جو شدید بارش سے دوچار ہیں۔
راموجی گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین راموجی راؤ نے گذشتہ دنوں سے حیدرآباد میں ہونے والی شدید بارش سے متاثرہ افراد کی مدد کے لئے پانچ کروڑ کے عطیہ کیا ہے۔
جمعرات کو راموجی گروپ کے نمائندے نے اس رقم کا چیک تلنگانہ کے آئی ٹی اور وزیر بلدیات کے ٹی راما راؤ کے حوالے کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی راموجی گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین راموجی راؤ نے کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے مقابلے کے لیے تلگو ریاست آندھراپردیش اور تلنگانہ کے وزرائے اعلی کے ریلیف فنڈ میں 10-10 کروڑ روپئے عطیہ کیا تھا۔
دونوں ریاستوں کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف کی جارہی کاوشوں پر راموجی راؤ نے نیک خیالات کا اظہار کیا اور ساتھ ہی امید ظاہر کی کہ دونوں ریاستوں کی عوام صحت مند رہے۔
اسی طرح اس سے قبل بھی سنہ 2018 میں کیرالا طوفان متاثرین کے لیے ایناڈو۔راموجی گروپ کی جانب سے 121 مکانات تعمیر کرائے گئے تھے۔