(حیدرآباد) راموجی فاؤنڈیشن عبداللہ پورمیٹ پولیس اسٹیشن میں جدید سہولیات سے لیس بلڈنگ کی تعمیر کے لئے آگے آیا ہے۔ جمعرات کو نئی بلڈنگ کی تعمیر کے لیے سنگِ بنیاد کے موقع پر تلنگانہ کی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی اور شہری ترقیات کے وزیر ایلابیلی دیاکر راؤ نے اس کا سنگِ بنیاد رکھا۔
عوام کی سہولیات اور حفاظتی پہلوؤں کے مدِنظر تعمیر ہونے والے اس پولیس اسٹیشن پر دو کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ وزیر سبیتا اندرا ریڈی، فاؤنڈیشن ایم ڈی وجیشوری سمیت دیگر لوگوں نے یہاں بھومی پوجن کیا۔ جب کہ ایک سال کے اندر یہ بلڈنگ بن کر تیار ہو جائے گی۔