راموجی فلم سٹی، جو سیاحوں کے پسندیدہ مقامات میں سے ایک ہے، نے سال 2021 کے لیے تلنگانہ اسٹیٹ ٹورازم ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ وزیر سیاحت، کھیل اور ایکسائز وی سرینواس گوڈ نے ہفتے کے روز 16 زمروں میں ٹورازم ایکسیلینس ایوارڈز کا اعلان کیا۔ جس میں راموجی فلم سٹی کو سیاحوں کو بہترین خدمات فراہم کرنے پر تلنگانہ اسٹیٹ ٹورازم ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ محکمۂ سیاحت کی جانب سے سال 2021 کے لیے کل 16 زمروں میں 19 ایوارڈز کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ 27 ستمبر کو سیاحت کے عالمی دن کے موقع پر شام 4 بجے پلازہ ہوٹل، بیگم پیٹ، حیدرآباد میں پیش کیے جائیں گے۔
مختلف زمروں میں دیئے جانے والے ایوارڈز میں راموجی فلم سٹی کو سیاحوں کے لیے بہترین سول سروسز مینجمنٹ کے زمرے میں منتخب کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ویسٹین ہوٹل نے 'فائیو اسٹار ہوٹل ڈیلکس' کیٹیگری میں ایوارڈ حاصل کیا جب کہ بنجارہ ہلز میں پارک حیات کو 'فائیو اسٹار ہوٹل' کیٹیگری میں ایوارڈ ملا۔