اردو

urdu

By

Published : Aug 23, 2022, 9:50 PM IST

ETV Bharat / state

Remarks on Prophet Muhammad: خالد رشید فرنگی محلی کا پیغمبر اسلام کے خلاف توہین آمیز بیان پر شدید ردعمل

بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کرکے نبیﷺ کے خلاف نازیبہ تبصرہ کرنے کے معاملے میں تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے علاوہ متعدد اضلاع میں مسلسل احتجاج کیا جارہا ہے۔

پیغمبر اسلام کے خلاف توہین آمیز بیان
پیغمبر اسلام کے خلاف توہین آمیز بیان

حیدرآباد: تلنگانہ سے بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کرکے نبیﷺ کے خلاف نازیبہ تبصرہ کی ہے۔ اس کے بعد سے تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے علاوہ متعدد اضلاع میں راجہ سنگھ کے خلاف مسلسل احتجاج کیا جارہا ہے۔ وہیں ملک بھر سے مذہبی علما کے سخت رد عمل بھی سامنے آرہے ہیں۔ Raja Singh remark against Prophet Mohammad


اس حوالے سے منگل کے روز آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کے رکن و شاہی امام مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا کہ 'رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے اللہ کے رسولﷺ کی شان میں گستاخی کرنے کی کوشش کی ہے جس کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ قومی سطح پر ایک ایسا قانون بنائے جس کے ذریعے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی ہوسکے۔

ویڈیو

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ اس سے قبل میں بھی بی جے پی کے سابق قومی ترجمان نپور شرما نے پیغمبر کی شان میں گستاخی کی تھی جس کے خلاف مسلم طبقہ کی جانب سے ملک و بیرون ممالک میں زبردست احتجاج کئے تھے۔ احتجاج کے بعد بی جے پی نے اپنی پارٹی سے نپور شرما کو معطل کر دیا تھا۔ اور وزارت خارجہ نے بھی وضاحتی بیان جاری کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details