تلنگانہ میں مسلسل بارش کاسلسلہ جاری ہے۔ ریاست کے دارالحکومت حیدرآباد میں شدید بارش کے سبب عام زندگی مفلوج ہوگئی ہے۔ شہر میں گذشتہ روز17.11 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ بارش نواحی علاقہ کاپرا میں درج کی گئی ہے۔
حیدرآباد کے پرانے شہر کے ساتھ ساتھ نئے شہر کے علاقے حمایت نگر، آصف نگر، قطب اللہ پور، سکندرآباد اور اُپل میں بھی شدید بارش ہوئی ہے جس کے نتیجہ میں درجہ حرارت میں کافی گراوٹ آئی ہے۔ شہر میں جمعرات کے روز درجہ حرارت 22.6 ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔