حیدرآباد محکمہ موسمیات نے اگلے دو دن تک تلنگانہ میں موسم کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ محکمہ موسمیات کے دفتر نے بتایا کہ اتوار کے روز متعدد مقامات پر بھاری سے انتہائی موسلا دھار بارش کا امکان ہے ۔محکمہ نے پیر اور منگل کو بعض مقامات پر ہلکی سے معتدل بارش کا امکان ظاہرکیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ممکن ہے کہ 19 اگست کو یا اس کے قریب شمالی خلیج کے خطے میں کم دباؤ دیکھا جاسکتا ہے۔ حیدرآباد محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ تلنگانہ میں گرج چمک کے ساتھ تیز اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔