حیدرآباد: تلنگانہ کے اضلاع میں امختلف مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں میں گرج کے ساتھ بارش ہونے کے امکان ہیں۔ محکمہ موسمیات نے جمعرات کو بتایا کہ تلنگانہ کے کمرم بھیم آصف آباد، منچیریل، کریم نگر، پیداپلی، جئے شنکر بھوپال پلی، ملوگو، بھدرادری کوٹھا گوڈیم، محبوب آباد، ورنگل، ہنم کونڈہ، جنگاؤں اور یادادری بھونگیر اضلاع میں مختلف مقامات پر تیز گرج کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Telangana Transgender PG seat تلنگانہ کے ٹرانس جینڈر کو ملک میں پہلی بار پی جی میڈیکل سیٹ ملی
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے اگلے بدھ تک ریاست میں مختلفمقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش یا گرج کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جنوب مغربی مانسون تلنگانہ میں کمزور ہوگیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست کے مختلف مقامات پر بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے تازہ الرٹ میں تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں بارش کی پیش قیاسی کی گئی اور کمرم بھیم آصف آباد، منچیریل، کریم نگر، پیداپلی، جئے شنکر بھوپال پلی، ملوگو، بھدرادری کوٹھا گوڈیم، محبوب آباد، ورنگل، ہنم کونڈہ، جنگاؤں اور یادادری بھونگیر کے مختلف علاقوں میں بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Station Ghanpur MLA Thatikonda Rajaiah بی آر ایس ٹکٹ نہ ملنے پر اسٹیشن گھن پور کے رکن اسمبلی کے راجیا جذباتی ہوگئے
یو این آئی