حیدرآباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے جنوبی اضلاع میں چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔Rain likely in Telangana
محکمہ موسمیات نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ محکمہ نے کہا کہ 26 سے 29 نومبر تک ریاست کے دیگر حصوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ عادل آباد ضلع میں کم از کم درجہ حرارت 12.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع میدک میں جمعرات اور جمعہ کی رات 15 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔