شہر حیدرآباد کے بیشتر علاقوںمیں آج بارش ہوئی۔ملکاجگری،سکندرآباد،ونستھلی پورم،لنگم پلی،حیات نگر،مادھاپور،لکڑی کا پُل،جوبلی ہلز،صنعت نگر،امیرپیٹ،خیریت آباد،گچی باولی،اُپل،ایل بی نگر،دلسکھ نگر،کوٹھی اور پرانا شہر کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔
بارش کاپانی سڑکوں پر جمع ہوگیا جس کے نتیجہ میں سڑک استعمال کرنے والوں کو دشواریوں کا سامنا کرناپڑا۔جی ایچ ایم سی کے عہدیدار محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کے انتباہ کے بعد چوکس ہوگئے۔اضلاع سے موصولہ اطلاعات میں کہا گیا کہ بعض اضلاع میں بارش ہوئی جہاں زرعی سرگرمیاں جاری ہیں۔کسان بارش کی وجہ سے خوش ہیں اور بیشتر پروجیکٹز میں پانی کا بہاو دیکھاجارہا ہے۔