اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد: کاروان رکن اسمبلی کا بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

حیدرآباد میں موسلادھار بارش کے سبب نشیبی علاقوں میں میں پانی جمع ہوگیا اور سڑکیں جھیلوں میں تبدیل ہوگئیں۔ مختلف مقامات پر پانی گھروں میں بھی داخل ہوگیا جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات پیش آئیں۔

Rain fury leaves Hyderabad battered; roads submerge, traffic halts
حیدرآباد میں موسلادھار بارش، کاروان رکن اسمبلی نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

By

Published : Oct 10, 2020, 5:53 PM IST

حیدرآباد کے کاروان اسمبلی حلقہ میں متعدد مقامات پر پانی جمع ہوگیا۔ اس دوران رکن اسمبلی کوثر محی الدین نے جی ایچ ایم سی عہدیداروں کے ساتھ مختلف علاقوں کا دورہ کرکے حالات کا جائزہ لیا۔

حیدرآباد میں موسلادھار بارش، کاروان رکن اسمبلی نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

انہوں نے بتایا کہ بارش کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان ٹولی چوکی علاقہ میں ہوا ہے، ملکاپور نالہ جو احمد نگر سے گذرتا ہوا چنتل بستی سے حسین ساگر میں جاملتا تھا جسے ملٹری حکام نے بند کردیا ہے جس کی وجہ سے نالہ کا پانی واپس آبادیوں میں داخل ہورہا ہے اور ندیم کالونی، ٹولی چوکی، معراج کالونی، وراثت نگر اور دیگر مقامات پر پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔

کوثر محی الدین نے بتایا کہ صدر مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسدالدین اویسی کی ہدایت پر علاقہ میں راحت کے کام جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مجلس کی جانب سے رات کے وقت مکینوں میں غذا کے پیکٹس اور صاف پانی کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ خیریب آباد زونل کمشنر، جی ایچ ایم سی کے ایکزیکیٹیو انجینئر اور دیگر عہدیداروں نے متاثرہ علاقہ کا تفصیلی دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا اور بہت جلد رپورٹ تیار کی جائے گی۔

شہر حیدرآباد میں کل شام سے تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین روز تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ موسلادھار بارش کی وجہ سے شہر بھر میں ٹریفک درہم برہم ہوگئی اور متعدد مقامات پر ٹریفک جام رہا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details