اردو

urdu

ETV Bharat / state

Telangana Weather Update تلنگانہ میں آئندہ پانچ دنوں تک بارش کا امکان - حیدرآباد میں بارش کی پیشن گوئی

تلنگانہ کے کئی حصوں میں محکمہ موسمیات نے آئندہ پانچ دنوں تک بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کئی حصوں میں 40 کلومیٹر کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چلیں گی۔ Weather Forecast in Telangana

تلنگانہ میں آئندہ پانچ دنوں تک بارش کا امکان
تلنگانہ میں آئندہ پانچ دنوں تک بارش کا امکان

By

Published : May 3, 2023, 2:56 PM IST

حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کے کئی حصوں میں مزید 5 دن تک بارش کا امکان ہے۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) نے شہریوں کو کھلے میں ہولس سے محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ تلنگانہ کے کئی حصوں میں 40 کلومیٹر کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چلیں گی۔ محکمہ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ حیدرآباد میں مزید دو دن تک بارش ہوگی۔6 مئی کو شام یا رات کے وقت بارش کے ساتھ موسم میں تبدیلی متوقع ہے۔ حیدرآباد میں درجہ حرارت 35 ڈگری سیلسیس درج کیاجارہا ہے۔ رات کا درجہ حرارت 23 اور 24 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں میں شہر حیدرآباد ایک بار پھر بارش کی وجہ سے زیر آب آگیا ہے۔ صبح سے موسلادھار بارش سے سڑکیں پانی سے بھر گئی۔ یہ بارش اتنی زوردار تھی کہ سڑک پر کھڑی گاڑیاں بھی پانی کے بہاؤ میں بہتی نظر آئیں اور سڑکیں دریا بن گئیں۔ حیدرآباد کی پدما کالونی کا ایک ویڈیو منظر عام پر آیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بارش کا پانی سڑک پر ندی کی طرح بہہ رہا تھا۔ اس کے ساتھ ہی ورنگل، ہنم کونڈہ، محبوب آباد، سرسیلا، کریم نگر، کاماریڈی، بھدرادری،کوٹھا گوڈیم کے کچھ حصوں میں بھی موسلادھار بارش دیکھی جارہی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اگلے چار سے پانچ دنوں تک پورے تلنگانہ میں شدید بارش اور ژالہ باری ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details