حیدرآباد:کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی جانب سے شروع کی گئی بھارت جوڑو یاترا کے لیے تلنگانہ میں روٹ میپ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ حیدرآباد شہر کے قلب سے اس سفر کے لیے روٹ میپ تیار کیا گیا ہے۔ راہل کی یاترا 14 دنوں تک جاری رہے گی جس میں 7 پارلیمنٹ اور 17 اسمبلی حلقوں سے 375 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا جائے گا۔ Bharat Jodo Yatra Map Final in Hyderabad
راہل کی یہ یاترا اہم مقامات جیسے شمس آباد، آرام گھر، چارمینار، افضل گنج، معظم جاہی مارکٹ، گاندھی بھون، نامپلی درگاہ حضرات یوسفینؒ، وجے نگر کالونی، ناگرجنا سرکل، پنجہ گٹہ، امیرپیٹ، کوکٹ پلی، میاں پور، پٹن چیرو سے گزرے گی۔