راہل گاندھی کے 6 و 7 مئی کے دورہ تلنگانہ کے شیڈول کو قطعیت دی گئی۔ کانگریس ذرائع کے مطابق راہل گاندھی خصوصی طیارہ سے شام 4.50 بجے نئی دہلی سے شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پہنچیں گے۔ شام 5.10 بجے ایرپورٹ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر ورنگل روانہ ہوں گے۔ 5.45 بجے ورنگل کے گیبریل اسکول میں ہیلی کاپٹر لینڈ کرے گا۔ شام 6 بجے وہ آرٹس کالج گراؤنڈ پر کسانوں کے جلسہ عام میں شرکت کریں گے۔ شام 7 بجے راہل گاندھی کا خطاب ہوگا۔ رات 8 بجے ورنگل سے سڑک کے راستے حیدرآباد روانہ ہوں گے اور بنجارہ ہلز میں رات گزاریں گے۔ Rahul Gandhi Visits Telangana
7 مئی کو کانگریس سینئر رہنماوں سے ناشتہ پر ملاقات کریں گے۔ دوپہر 12.30 بجے سنجیویا پارک پہنچ کر دامودرم سنجیویا کو خراج پیش کریں گے ۔ دوپہر 1.30 بجے گاندھی بھون پہنچیں گے ۔ 2.45 بجے تک پارٹی رہنماوں سے ملاقات کریں گے ۔ پارٹی کی ڈیجیٹل رکنیت سازی میں اہم رول ادا کرنے والے رہنماوں سے ملاقات کرکے گروپ فوٹو لیں گے۔ شام 4 بجے ایرپورٹ کیلئے روانہ ہوں گے اور 5.50 بجے خصوصی طیارہ دہلی کیلئے پرواز کرے گا۔