حیدرآباد: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ بی آرایس اور بی جے پی ایک ہیں۔ انہوں نے تلنگانہ کی حکمران جماعت پر مرکزی حکومت کی حمایت کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے لوک سبھا میں تمام بلز کی حمایت کی تھی۔ راہل گاندھی نے ریاست کے جگتیال ضلع میں منعقدہ وجئے بھیری بس یاترا میں حصہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دہلی میں ان کا گھر لوک سبھا کی رکنیت کی منسوخی کے بعد خالی کر دیا گیا تھا لیکن ان کا گھر ملک کے عوام کے دلوں میں ہے۔
انہوں نے مرکز سے مطالبہ کیا کہ کمزور طبقات کی مردم شماری کروائی جائے۔ او بی سی ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں۔،ریاست کی چندرشیکھرراو حکومت انہیں ریزرویشن دینے کے لیے آگے نہیں آرہی ہے۔ مودی او رچندرشیکھرراو او بی سی کے ساتھ کھڑے ہونے کو تیار نہیں ہیں۔ او بی سی کی تعداد کیوں نہیں گنی جاتی؟ ان لوگوں کے لیے جو بجٹ ہے، اس بارے میں سوچیں کہ آپ کتنا خرچ کر رہے ہیں۔ ملک اور ریاست میں او بی سی کی تعداد 50 فیصد تک ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ عوام کی رقم جمع کرتے ہوئے اڈانی کی جیب بھری جارہی ہے۔