حیدرآباد:کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا تلنگانہ میں چوتھے دن بھی جاری ہے۔ ہفتہ کی صبح چھ بجے محبوب نگر ضلع کے جئے پرکاش انجینئرنگ کالج سے ان کی یاترا کا آغاز ہوا۔ اس موقع پر بھدراچلم سے آئے ہوئے قبائلیوں نے ان سے ملاقات کی۔ راہل گاندھی نے ان کے ساتھ کچھ دیر کے لئے رقص بھی کیا۔ یاترا میں مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی دگ وجئے سنگھ، اے آئی سی سی کے رکن جئے رام رمیش، تلنگانہ سی ایل پی لیڈر ملوبھٹی وکرامارکا،مدھویاشکی گوڑ، پونم پربھاکر، رکن اسمبلی سیتکا، عثمانیہ یونیورسٹی،کاکتیہ یونیورسٹی کے بعض طلبہ کے ساتھ ساتھ اداکارہ پونم کورنے بھی حصہ لیا۔ Bharat Jodo Yatra in Mahabubnagar
یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodo Yatra راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا تلنگانہ میں داخل