حیدرآباد: کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کرناٹک سے تلنگانہ میں داخل ہوگئی۔ راہل، پڑوسی ریاست کرناٹک کے رائچور سے تلنگانہ کے نارائن پیٹ ضلع کے مکتھل حلقہ میں داخل ہوئے جہاں تلنگانہ کانگریس کے کئی لیڈروں اور کارکنوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ تلنگانہ میں داخل ہونے کے بعد کرناٹک پی سی سی کے لیڈر شیوکمار نے تلنگانہ کانگریس کے سربراہ ریونت ریڈی کو قومی پرچم سونپا۔ Bharat Jodo Yatra in Telangana
راہل گاندھی کی پدایاترا اب تک 4 ریاستوں میں مکمل ہو چکی ہے۔ تلنگانہ میں داخل ہونے والے راہل گاندھی کو دیکھنے کے لیے عوام کی بڑی تعداد جمع تھی۔ ان کی یاترا پر کافی بہتر عوامی ردعمل دیکھا گیا۔ جگہ جگہ ان کا استقبال کیا گیا۔ راہل گاندھی نے اتوار کے بعد تین دن کا وقفہ لیں گے۔ راہل گاندھی، اے آئی سی سی صدر کی حیثیت سے ملکارجن کھرگے کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے 24 سے 26 اکتوبر تک یاترا سے وقفہ لیں گے۔