اردو

urdu

ETV Bharat / state

رگھونند راو نے پارٹی سرگرمیوں سے دوری اختیار کرلی

تلنگانہ بی جے پی کے ترجمان رگھونند راؤ نے پارٹی پروگرامس سے دوری اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

raghunandan rao to keep away from bjp activities
رگھونند راو نے پارٹی سرگرمیوں سے دوری اختیار کرلی

By

Published : Feb 11, 2020, 2:20 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 11:47 PM IST

اس سلسلہ میں انہوں نے تلنگانہ بی جے پی کے صدر کے لکشمن اور انچارج کرشنا داس کو ایک مکتوب روانہ کیا ہے۔

رگھونند راؤ نے اس مکتوب میں لکھا ہے کہ ان پر جو الزامات لگائے گئے ہیں اس پر اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے انہوں نے یہ فیصلہ لیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک خاتون کی جانب سے ان پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا ہے جبکہ راو نے کہا کہ خاتون نے ان پر جھوٹا الزام لگایا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بعض افراد نے ان کی سیاسی ترقی پر حسد کرتے ہوئے ایسے الزام لگارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کئی سالوں سے سنجیدگی کے ساتھ پارٹی کیلئے کام کیا ہے اور پارٹی کی روایات کے ساتھ ساتھ عوامی زندگی کو اہمیت دی ہے۔

رگھونند راؤ نے کہاکہ سیاست میں کام کے بغیر کوئی بھی شبیہ نہیں بن سکتی۔ انہوں نے کہاکہ یہ تمام معاملہ کو پیش نظر رکھتے ہوئے انہوں نے عدالت سے راحت ملنے تک پارٹی کی سرگرمیوں سے دوری اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 11:47 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details