حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے حیدرآباد کے پرانے شہر میں حالات کشیدہ ہیں۔ پرانے شہر کے میرچوک، گوشہ محل اور چار مینار کے متعدد علاقوں میں رپیڈ ایکشن فورسز تعینات کی گئی ہے۔ پولیس نے شاہ علی بندہ سے چندرائن گٹہ سرکل تک مارچ کیا۔ پولیس کو حکم دیا گیا ہے کہ ساؤتھ زون میں دکانیں اور دفاتر رات 8 بجے بند کرائے جائیں۔ RAF forces deployed in Hyderabad
حیدرآباد میں آر اے ایف فورسز تعینات، شالی بندہ سے 22 افراد گرفتار بی جے پی کے معطل ایم ایل اے راجہ سنگھ کے نازیبا تبصرہ کے خلاف حیدرآباد کے پرانے شہر میں احتجاج جاری ہے۔ صبح پولیس نے شالی بنڈہ میں احتجاج کرنے والوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ریپڈ ایکشن فورس کے ساتھ پرانے شہر پہنچ گئی ہے۔ پولیس چارمینار کے متعدد علاقوں میں فلیگ مارچ کرے گی۔ ڈی سی پی سائی چیتنیا نے کہا کہ افواہوں پر دھیان نہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ساؤتھ منڈل زون میں کسی بھی ریلی کی اجازت نہیں ہے۔ Remarks on Prophet Muhammad
راجہ سنگھ کے متنازع تبصروں کے تناظر میں پرانے شہر میں کل رات سے ہی راجہ سنگھ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ چارمینار، مدینہ، چندرائن گٹہ، بارکس، سٹی کالج اور دیگر علاقوں میں کثیر تعداد میں لوگ سڑکوں پر جمع ہوئے اور راجہ سنگھ کے خلاف نعرے بازی کی۔ جس کی وجہ سے آج بڑی تعداد میں پولیس کو تعینات کیا گیا ہے۔ کرائم برانچ کے اے سی پی اے آر سرینواس صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ پٹار گھاٹی کے کارپوریٹر سہیل قادری شالی بنڈہ میں ایک ریلی میں شرکت کے لیے جارہے تھے تبھی پولیس نے انہیں روک دیا۔ اس موقع پر کشیدگی کا ماحول تھا۔ جب کہ پولیس نے احتجاج کرنے والے 31 افراد کو گرفتار کر کے کنچن بھاگ پی ایس لے گئی۔ اسی دوران دوپہر میں پولیس نے کہا کہ سوشل میڈیا کی افواہوں پر دھیان نہ دیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریلیوں کی اجازت نہیں ہے۔ تاہم صبح کے وقت شالی بندہ میں احتجاج کے پیش نظر پولیس نے پیشگی ریپڈ ایکشن فورس کو تعینات کر دیا۔رات کے وقت بھی پرانے شہر کے اطراف میں اضافی پولیس فورس تعینات کی جائے گی۔ 20 more arrested at Shalibanda
یہ بھی پڑھیں: Over Remark on Prophetگستاخیٔ رسول کے خلاف حیدرآباد میں احتجاج جاری، پولیس نے اولڈ سٹی میں پٹرول پمپس بند کروائے