اردو

urdu

ETV Bharat / state

رچہ کنڈہ پولیس کمشنر کو کورونا ویکسین لگائی گئی - کورونا کا ٹیکہ

تلنگانہ حکومت نے پولیس ملازمین کے لئے کووڈ 19کے ٹیکے کی مہم کی شروعات کی۔ کورونا کی روک تھام کے لئے نافذ کردہ لاک ڈاون میں اس وبا سے لڑنے میں پیش پیش ہیلتھ ورکرز کو سب سے پہلے یہ ٹیکے لگائے گئے تھے۔

رچہ کنڈہ پولیس کمشنر کو کورونا ویکسین لگائی گئی
رچہ کنڈہ پولیس کمشنر کو کورونا ویکسین لگائی گئی

By

Published : Feb 6, 2021, 2:20 PM IST

تلنگانہ میں آج سے محکمہ پولیس کے ملازمین کو کورونا ٹیکے دئے جارہے ہیں۔ کمشنر پولیس رچہ کنڈہ مہیش بھگوت نے سب سے پہلے ویکسین لگائی۔

انہوں نے کہا کہ عوام اس ٹیکہ کے تعلق سے افواہوں پر توجہ نہ دیں۔ کمشنر پولیس ٹیکہ لینے کے بعد تقریبا نصف گھنٹہ تک طبی نگرانی میں رہے۔رچہ کنڈہ کمشنریٹ کے حدود کے 49 مراکز دستیاب ہیں۔

آج 100 پولیس اہلکاروں کو ٹیکے دئے جارہے ہیں اور کل تقریبا 6500 کو یہ ٹیکے دئے جائیں گے۔ ریاست میں یہ دوسرے مرحلہ کی ٹیکہ اندازی مہم ہے۔ آج تقریبا 80 ہزار ملازمین پولیس کو ٹیکہ دینے کا نشانہ رکھا گیا ہے۔

4 فروری تک ریاست میں 1,88,279 ہیلتھ ورکرس کو یہ ٹیکے دئے گئے۔ حکومت جلد ہی ریاست میں کووڈ اسپتالوں کا اعلان کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ میں دوبارہ برڈ فلو کی دستک

ABOUT THE AUTHOR

...view details