رچہ کنڈہ پولیس نے 17 سالہ لڑکی کی 21 سالہ شخص کے ساتھ ہونے والی شادی کو رکوادیا جبکہ لڑکی جواہر نگر میں رہتی ہے اور اس کی شادی 5 اگست کو یادگیری گٹہ کے ایک مندر میں مقرر تھی۔
کم عمر لڑکی کی شادی کے منصوبہ کی اطلاع ملنے کے بعد میڑچل ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کشائی گوڑہ شی ٹیم کے ساتھ لڑکی کے گھر پہنچی اور لڑکی سے رابطہ قائم کیا۔ ٹیم نے لڑکی کے خاندان کو بتایا کہ کم عمر بچیوں کی شادی غیرقانونی ہے اور انہیں اس سے باز رہنے کی ہدایت دی۔
نابالغ لڑکی کی شادی کے ایک اور منصوبہ کی اطلاع ملنے کے بعد میڑچل ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ نے شی ٹیم کشائی گوڑہ پولیس کے ساتھ لڑکی کی قیام گاہ پہنچی۔ ٹیم نے خاندان کو کم عمر لڑکیوں کی شادی کے نقصانات کے بارے میں بتایا اور انہیں شادی روک دینے کی صلاح دی۔