رچہ کنڈہ کمشنر مہیش بھگوت نے ان غمزدہ مزدوروں کےلیے کھانے کا انتظام کیا۔
مہیش بھگوت نے بتایا کہ بہار، اڈیشہ اور دیگر مقامات سے یہاں آئے ہوئے مزدور لاک ڈاون کی وجہ سے اپنےآبائی مقام کو جانے سے قاصر ہیں جبکہ مقامی افراد کے تعاون سےان کےلیے غذا کا انتظام کیا جارہا ہے۔
بھگوت نے مزید بتایا کہ مغربی بنگال کے تقریباً دو سو ورکرس کو ایک مقامی تنظیم کی مدد سے بالاپور میں رہنے کا انتظام کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مزدور کسی بھی وقت ہمارے کنٹرول روم کے فون نمبر 9490617234 پر مدد طلب کرسکتے ہیں۔
کمشنر نے عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔