اردو

urdu

ETV Bharat / state

رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ نے حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف مہم روک دی - تلنگانہ کے دارالحکومت

پولیس نے اس تشویش کا اظہار کیا کہ بریتھ انالائزر کے ذریعہ جانچ کرنے پر کورونا کے مثبت معاملات میں اضافہ کا امکان ہے۔

رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ نے حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف مہم روک دی
رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ نے حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف مہم روک دی

By

Published : Apr 20, 2021, 12:47 PM IST

تلنگانہ میں بڑھتے کورونا کے معاملات کے پیش نظر رچہ کنڈہ پولیس نے حالت نشہ میں شراب پینے والے افراد کے خلاف چلائی جارہی مہم کو روک دیا ہے۔

پولیس نے اس تشویش کا اظہار کیا کہ بریتھ انالائزر کے ذریعہ جانچ کرنے پر کورونا کے مثبت معاملات میں اضافہ کا امکان ہے۔

کوویڈ 19کے مثبت معاملات میں اضافہ نے پولیس اور عوام کو تشویش میں مبتلاکردیا ہے۔اسی کے پیش نظر رچہ کنڈہ پولیس نے حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والے افراد کے خلاف جاری اپنی مہم روک دی۔

پولیس کا ماننا ہے کہ حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والے افراد کے خلاف چلائی جارہی مہم کے دوران کورونا کے معاملات میں اضافہ کا خدشہ ہے۔

جسمانی فاصلہ کی برقراری کے ذریعہ یہ معائنہ کرنا پولیس کے لئے مشکل بن گیا ہے۔اسی لئے اس پر روک لگانے کافیصلہ کیاگیاہے۔

تلنگانہ کے دارالحکومت میں کورونا کی دوسری لہر کافی شدید ہے اور ہزاروں افراد کورونا سے متاثر ہیں جس کے پیش نظر اس کمشنریٹ نے پولیس کی سلامتی کے لئے حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والے افراد کے خلاف جاری اس مہم کو عارضی طورپر روک دینے کا فیصلہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details