تلنگانہ کے ایک اور رکن اسمبلی کورونا وائرس میں مبتلا پائے گئے ہیں۔
قطب اللہ پور کے رکن اسمبلی وویکا نند کووڈ-19 میں مبتلا ہیں۔ رکن اسمبلی کی اہلیہ، فرزند اور گھر میں کام کرنے والے ایک نوکر کی کورونا رپورٹ بھی مثبت آئی ہے۔
میڈچل ڈپٹی ڈی ایم ایچ او، آنند نے یہ اطلاع دی ہے۔
وویکا نند کے بشمول ریاست کے پانچ ارکان اسمبلی کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں۔ حکمراں جماعت سے تعلق رکھنے والے متی ریڈی، باجی ریڈی گوردھن ریڈی، گنیش گپتا، این بھاسکر راو اور وویکا نند کے علاوہ سابق بی جے پی رکن اسمبلی رام چندارا ریڈی وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں۔