اردو

urdu

ETV Bharat / state

پی وی سندھو نے خاندان کے ہمراہ ناگرجنا ساگر پروجیکٹ کا مشاہدہ کیا - دریائے کرشنا

اس پروجیکٹ کے 20 دروازے کھولتے ہوئے پانی کو نچلے علاقوں میں چھوڑا گیا۔ اس پانی کو چھوڑنے کا نظارہ کافی خوبصورت ہے جس کو دیکھنے کے لئے لوگ آرہے ہیں۔

پی وی سندھو نے خاندان کے ساتھ ناگرجناساگر پروجیکٹ کا مشاہدہ کیا
پی وی سندھو نے خاندان کے ساتھ ناگرجناساگر پروجیکٹ کا مشاہدہ کیا

By

Published : Sep 27, 2020, 2:12 PM IST

بیڈمنٹن کی مشہور کھلاڑی پی وی سندھو نے اپنے ارکان خاندان کے ساتھ تلنگانہ کے مشہور ناگرجنا ساگر پروجیکٹ کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے اتوار کی صبح اس پروجیکٹ کے سامنے ٹہر کر تصاویر بھی لیں۔

مقامی عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا۔

اس پروجیکٹ کے 20 دروازے کھولتے ہوئے پانی کو نچلے علاقوں میں چھوڑا گیا۔ اس پانی کو چھوڑنے کا نظارہ کافی خوبصورت ہے جس کو دیکھنے کے لئے لوگ آرہے ہیں۔

دریائے کرشنا کے آبی علاقوں میں ہوئی بارش کے نتیجہ میں اس پروجیکٹ میں پانی کا شدید بہاو درج کیا گیا جس کے بعد عہدیداروں نے اس کے 20 دروازے 20 فیٹ تک اٹھاتے ہوئے پانی کو نچلے علاقوں کے لئے چھوڑا۔ اس پروجیکٹ میں 6,06,754 کیوزک پانی کا بہاؤ درج کیا گیا جس کے بعد اس کے دروازے کھولتے ہوئے 6,06,754 کیوزک پانی چھوڑاگیا۔

اس کی مکمل سطح آب 312.0450 ٹی ایم سی ہے اور اس کی موجودہ سطح آب 312.0450 ہوگئی ہے۔ سندھو نے اس موقع پر اپنے اراکین خاندان کے ساتھ تصاویر بھی کھنچوائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details