بھارت کی اسٹار شٹلر پی وی سندھو نے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہے گیت کچا بادام پر رقص کرتے ہوئے اپنا ویڈیو اسنٹاگرام پر پوسٹ کیا جسے مداح کافی پسند کر رہے ہیں۔
کچا بادام گیت گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہا ہے۔

پی وی سندھو کا یہ ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا جس کو اب تک تقریباً 1.6 ملین افراد نے دیکھا ہے۔ اس پر کئی کمنٹس بھی آرہے ہیں جن میں سندھو کے رقص کو کافی پسند کیا جا رہا ہے۔
اس وائرل ویڈیو میں بیڈمنٹن اسٹار زرد رنگ کا شلوار سوٹ پہن کر رقص کر رہی ہیں۔ وہ کسی پروفیشنل ڈانسر کی طرح رقص کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
واضح رہے کہ کچا بادام گیت بنگال کے ایک مونگ پھلی فروخت کرنے والے کا ہے جو اِن دنوں کافی زیادہ وائرل ہوگیا ہے۔ اس پر کئی افراد رقص کررہے ہیں جن میں اہم شخصیات بھی شامل ہیں۔