اردو

urdu

By

Published : Dec 22, 2019, 10:38 AM IST

ETV Bharat / state

حیدرآباد کے احتجاج میں جامعہ کی طالبات کی شرکت

تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں مجلس اتحاد المسلمین کے صدر دفتر دارالسلام میں احتجاجی جلسہ میں علماء و مشائخ اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طالبات لدیدا فرزانہ اور عائشہ رانہ کے علاوہ سماجی کارکنان نے شرکت کی اور سی اے اے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

حیدرآباد کے احتجاج میں جامعہ کی طالبات کی شرکت
حیدرآباد کے احتجاج میں جامعہ کی طالبات کی شرکت

ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مجلس اتحاد المسلمین کے صدر دفتر دارالسلام میں احتجاجی جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔احتجاجی جلسہ کا آغاز قومی ترانہ سے سے کیا گیا۔

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ایم آئی ایم کے صدر اسدالدین اویسی نے وزیراعظم نریندر مودی کی سخت تنقید کی اور کہا کہ ملک کی وفاداری کا سرٹیفیکیٹ مودی دیتے ہیں۔

حیدرآباد کے احتجاج میں جامعہ کی طالبات کی شرکت

انہوں نے کہا کہ جو بھارتی مسلمان ملک کی آزادی کے وقت محمد علی جناح کے فیصلہ کو نہیں مانا اور بھارت میں رہنے کا فیصلہ کیا آج اسی کو ملک سے نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے-
اویسی نے کہا کہ جو بھی اس 'سی اے اے' اور 'آر آر ایس' کی مخالفت کرتے ہیں وہ اپنے گھر پر بھارتی پرچم لہرائیں-
واضح رہے کہ اس جلسہ عام میں ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ دارالسلام کے تمام راستے بند کر دیے گئے تھے اور روڈ پر پروجیکٹرس لگوایا گیا تھا-

ہم نے جناح کے پیغام کو ٹھکرایا ہے: اسد الدین اویسی

ABOUT THE AUTHOR

...view details