حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ مائناریٹی فینانس کارپوریشن ریاست تلنگانہ میں رواں مالی سال 2022-23 کے دوران اہل اور دلچسپی رکھنے والی اقلیتی طبقات یعنی مسلمانوں، سکھوں، پارسیوں، بدھسٹوں اور جینوں سے اکنامک سپورٹ (یعنی مالی مدد) اسکیم / بینک سے منسلک سبسڈی اسکیم کے تحت تازہ آن لائن درخواستیں طلب کر رہا ہے تاکہ سبسڈی کے ذریعے مالی امداد فراہم کی جا سکے۔ جس کے تحت مختلف کاروبار کھڑا کرنے اور ترقی کے لیے کارپوریشن کی اکنامک سپورٹ اسکیم کے تحت بینک سے منسلک اور غیر بینک سے منسلک قرض فراہم کیا جائے گا۔ Provision of Loan by Government of Telangana for Minority Sections
Telangana Finance Corporation اقلیتی طبقات کیلئے حکومت تلنگانہ کی جانب سے قرض کی فراہمی
تلنگانہ اسٹیٹ مائناریٹی فینانس کارپوریشن ریاست تلنگانہ میں رواں مالی سال 2022-23 کے دوران اہل اور دلچسپی رکھنے والی اقلیتی طبقات یعنی مسلمانوں، سکھوں، پارسیوں، بدھسٹوں اور جینوں سے اکنامک سپورٹ (یعنی مالی مدد) اسکیم / بینک سے منسلک سبسڈی اسکیم کے تحت تازہ آن لائن درخواستیں طلب کر رہا ہے تاکہ سبسڈی کے ذریعے مالی امداد فراہم کی جا سکے۔ Loan by Government of Telangana for Minority Sections
یہ بھی پڑھیں:
تلنگانہ میناریٹی فینانس کارپوریشن کے چیئرمین محمد امتیاز اسحاق نے درخواست فارم داخل کرنے اور قرض کے اہل افراد کی تفصیلات میڈیا کے سامنے پیش کی۔
درخواست فارم داخل کرنے کے لیے اہلیت کا معیار
1. درخواست دہندہ کا تعلق اقلیتی برادری سے ہونا چاہیے۔
2. عمر 21 سے 55 سال کے درمیان
3. سالانہ خاندانی آمدنی 1,50,000/- روپے دیہی علاقہ اور 2,00,000/- شہری علاقوں میں
4. درخواست گزار کا آدھار کارڈ
5. سفید راشن کارڈ / فوڈ سکیورٹی کارڈ
1. اقتصادی امدادی اسکیم کے تحت سبسڈی قرض حاصل کرنے کے لیے اہل اور دلچسپی رکھنے والے اقلیتی درخواست دہندگان سے درخواستیں طلب کی جاتی ہیں۔
2. تمام درخواست دہندگان آن لائن بینیفیشری مینجمنٹ اینڈ مانیٹرنگ سسٹم (OBMMS) کے ذریعے آن لائن درخواست دیں گے۔
3. ویب پورٹل http://tsobmms.cgg.gov.in
4. یا TSMFC ویب سائٹ: tsmfc.in
5. آن لائن رجسٹریشن کی افتتاحی تاریخ 19.12.2022 ہے۔
6. آن لائن رجسٹریشن کے بند ہونے کی آخری تاریخ 05.01.2023 کی درمیانی رات ہے۔