آج بھی نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مصلیان مکہ مسجد نے پر امن طور پر نماز جمعہ کے بعد اپنی اپنی راہ لی۔ لوگوں نے کسی قسم کا کوئی احتجاج نہیں کیا۔
چند جمعہ قبل تک نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد نوجوان مسجد سے کچھ قدم دور جاکر متنازعہ قوانین اور مرکزی حکومت کے خلاف نعرے لگایا کرتے تھے لیکن دو جمعوں سے یہ سلسلہ بند ہو چکا ہے۔
احتجاج بند ہونے کی وجہ سے اب مکہ مسجد کے اطراف علاقوں میں پولیس فورس کی تعیناتی میں بھی تخفیف کی جا چکی ہے۔