اردو

urdu

By

Published : Jan 24, 2020, 8:38 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 7:03 AM IST

ETV Bharat / state

حیدرآباد: خواتین کا احتجاج موخر

ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف خواتین کا دو روزہ احتجاج 25 اور 26 جنوری کی بجائے 27 اور 28 جنوری کو ہوگا۔

خواتین کا احتجاج 25 کے بجائے 27 جنوری کو ہوگا
خواتین کا احتجاج 25 کے بجائے 27 جنوری کو ہوگا

خواتین کا یہ احتجاج 'سی اے اے مخالف جوائنٹ ایکشن کمیٹی' کی جانب سے منعقد کیا جائے گا۔

خواتین کا احتجاج 25 کے بجائے 27 جنوری کو ہوگا

بلدیاتی انتخاب کے ضابطہ اخلاق کے پیش نظر احتجاج کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے، کیوں کہ 25 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کے نتائج ظاہر ہوں گے۔

چوں کہ دبیر پورہ میں بھی ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ ہوئی تھی جس کے باعث اس علاقے میں انتخابی ضابطہ اخلاق کا اطلاق ہوتا ہے جس کی وجہ سے پولیس نے 25 جنوری کو احتجاج کی اجازت نہیں دی۔

اس سلسلے میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کنوینر مشتاق ملک اور رکن وسیلہ نے خواتین کو نئی تاریخ سے آگاہ کیا اور کثیر تعداد میں اس احتجاج میں شرکت کر کے اسے کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 7:03 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details