نماز جمعہ سے فراغت کے بعد مکہ مسجد کے قریب کچھ نوجوانوں نے مخالف مرکزی بی جے پی حکومت اور مخالف دہلی پولیس نعرے لگائے تاہم پولیس نے انہیں منتشر کردیا۔
دہلی فساد کے خلاف حیدرآباد میں احتجاج - undefined
دہلی میں پیش آئے پرتشدد واقعات کے خلاف حیدرآباد کی تاریخی مکہ مسجد کے قریب نماز جمعہ کے بعد نوجوانوں نے احتجاج کیا۔
![دہلی فساد کے خلاف حیدرآباد میں احتجاج protest in hyderabad against delhi violence](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-6234259-thumbnail-3x2-hyd.jpg)
مظاہرین نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت کی پشت پناہی میں غیرسماجی عناصر نے مسلمانوں کو چن چن کر نشانہ بنایا ہے اور جس کی وجہ سے کافی جان و مال کا نقصان ہوا ہے۔ مظاہرین کا یہ بھی ماننا تھا کہ دہلی پولیس نے تین دنوں تک بدمعاشوں کو کھلے عام تباہی مچانے کی مبینہ طور اجازت دی۔
واضح رہے کہ حیدرآباد کے پرانے شہر میں پولیس کی جانب سے سخت سیکوریٹی انتظامات کئے گئے ہیں اور چار مینار کے اطراف و اکناف ریپڈ ایکشن فورس و تلنگانہ اسپیشل پولیس کے علاوہ پانی کی توپیں تیار رکھی گئی تھیں لیکن ان کے استعمال کی ضرورت پیش نہیں آئی۔