ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں ریاست آندھرا پردیش کے وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی کی قیام گاہ 'لوٹس پاونڈ' کے قریب کشیدگی دیکھی گئی کیونکہ بجرنگ دل کے کارکنان نے آندھرا پردیش میں مندروں کے تحفظ کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔
بجرنگ دل نے ریاست میں مندروں کے تحفظ کا مطالبہ کرتے ہوئے جگن کی قیام گاہ کے محاصرہ کی اپیل کی تھی۔