اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ملزم کا کوئی مذہب نہیں ہوتا' - protest against rape

خاتون وٹرنری ڈاکٹر کے بہیمانہ قتل معاملے پر رکن اسمبلی گوشہ محل راجہ سنگھ کی جانب سے مخصوص طبقے کے خلاف استعمال کئے گئے اشتعال انگیز ریمارکس کی سماجی جہدکار لبنی ثروت نے پر زور مذمت کی اور ان کی اس حرکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'ایک مذموم حرکت کے بعد رکن اسمبلی کو اس واقعہ پر افسوس کم دوسرے فرقے پر کیچڑ اچھالنے میں زیادہ دلچسپی تھی۔'

protest against rape and murder of Priyanka Reddy
تلنگانہ حکومت اور پولیس خواتین کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام

By

Published : Dec 1, 2019, 4:53 PM IST

لبنیٰ ثروت نے رکن اسمبلی کو اس معاملے کو سیاسی رنگ نہ دینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ 'ملزم کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔'

تلنگانہ حکومت اور پولیس خواتین کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام

قتل کے اس واقعے پر انہوں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت تلنگانہ کی جانب سے محمکہ پولیس پر خرچ کی جانے والی رقم کو بے سود قرار دیا۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے لبنیٰ ثروت نے اس واقعہ کے لیے حکومت اور تلنگانہ پولیس کے رویہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'پولیس نے پٹرولنگ کا فریضہ انجام دینے میں کوتاہی کی جبکہ حکومت شراب کی دکانوں میں اضافہ کر رہی ہے جس کے باعث اس طرح کے واقعات میں روز بروز اضافہ دیکھا جارہا ہے۔'

انہوں نے فاسٹ ٹریک عدالت کی بات کو محض معاملے کو ٹھنڈا کرنے کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ 'دو سال قبل ایک اسکول میں کمسن طالبہ کے ساتھ پیش آئے واقعے کو بھی فاسٹ ٹریک عدالت کے نام پر برف داں کی نذر کردیا گیا۔'

انہوں نے ڈی جی پی، وزیر داخلہ اور چیف منسٹر سے خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کا پرزور مطالبہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details