مسلم راشٹریہ منچ کے اراکین نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی کشمیر معاملے میں مداخلت اور مسلسل بیانات کے خلاف ان کا پتلہ نذر آتش کرنے کی کوشش کی۔
تلنگانہ مسلم راشٹریہ منچ کے اراکین احتجاج کرتے ہوئے اس موقع پر منچ کے اراکین نے گرفتاری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے مجلس اتحادالمسلمین اور ٹی آر ایس کی سازش قراردیا اور کہا کہ دونوں ہی جماعتیں، مسلم راشٹریہ منچ سے خائف ہیں۔
مزید پڑھیں : 'کشمیر پر مودی کا قدم بہت بھاری پڑے گا'
کنوینر مسلم راشٹریہ منچ ایم اے ستار اور معاون کنوینر فیاض شیخ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ہمارے ملک کے سلسلے میں کسی کی غلط بیانی ہم برداشت نہیں کر سکتے۔ اسی کے خلاف ہم نے احتجاج کیا جو کہ ہمارا جمہوری حق ہے لیکن پولیس نے ہمیں روک دیا۔'
پولیس کے عہدیداروں کے مطابق یوم آزادی کے تناظر میں شہر میں تین روز تک دفعہ 144 نافذ ہے جس کے تحت جلسہ جلوس پر پابندی ہے اسی کے تحت مسلم راشٹریہ منچ کو گرفتار کیا گیا۔