اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد: نماز جمعہ کے بعد تاریخی مکہ مسجد کے سامنے زبردست احتجاج - تلنگانہ

تلنگانہ کے شہر حیدرآباد کی تاریخی مکہ مسجد کے روبرو نماز جمعہ کے بعد شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف زبردست احتجاج کیا گیا۔

نماز جمعہ کے بعد تاریخی مکہ مسجد کے سامنے زبردست احتجاج
نماز جمعہ کے بعد تاریخی مکہ مسجد کے سامنے زبردست احتجاج

By

Published : Dec 20, 2019, 10:37 PM IST

اس احتجاج میں بڑی تعداد میں نوجوانوں نے حصہ لیا اور شہریت ترمیمی قانون اور بی جے پی مخالف نعرے لگائے گئے خاص بات یہ رہی کہ احتجاج کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

حالانکہ نوجوانوں کی نعرے بازی کے بعد پولیس نے انہیں منتشر کردیا اور 20 تا 25 نوجوانوں کو احتیاطی حراست میں لے کر مختلف پولیس اسٹیشنز لے جایا گیا۔

نماز جمعہ کے بعد متوقع طور پر احتجاج کے پیش نظر مسجد کے اطراف و اکناف ناگہانی حالات سے نمٹنے کے لیے سخت سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا گیا تھا اور اسی کے تحت سی آر پی ایف، تلنگانہ پولیس کے مسلح دستے بھاری تعداد میں تعینات کیے گئے تھے۔

نماز جمعہ کے بعد تاریخی مکہ مسجد کے سامنے زبردست احتجاج


حالانکہ پولیس نے حالات بگڑنے کے پیش نظر احتیاطی طور پر چار مینار کے پاس واٹر کینن اور ٹیئر گیس موٹر بھی تیار رکھی تھیں۔ اس موقع پر دارالشفاء اور اطراف و اکناف علاقوں میں بھی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

اعلی پولیس افسران موقع پر موجود تھے جو عوام کو منتشر کرنے میں کامیاب رہے جس کے کچھ ہی دیر بعد حالات معمول پر آگئے اور سیاحوں کی آمد و رفت کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details