ریاست تلنگانہ کے حیدرآباد شہر میں جسم فروشی کے اڈہ پر پولیس نے چھاپہ مارا اور دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ جب کہ پولیس نے سات خواتین کو بچالیا اور ان کو ریسکیو ہوم بھیج دیا گیا۔
انٹلی جنس کی رپورٹ کی بنیاد پر پولیس نے سوماجی گوڑہ میں واقع ایک ہوٹل پر چھاپہ مارا تھا، جہاں جسم فروشی کا کاروبار کیا جارہا تھا۔ پولیس نے کہا کہ اس کے آرگنائزرس سوشیل میڈیا پر اشتہارات کے ذریعہ گاہکوں کو راغب کر رہے تھے۔