تلنگانہ میں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، سرسبزی و شادابی میں اضافہ، سینی ٹیشن اور حفظان صحت کو یقینی بنانے کے لیے پٹنا پرگتی(شہروں کی ترقی) کا دس روزہ پروگرام پر عمل کیاجارہا ہے۔
مستقبل کی ضروریات کے پیش نظر اس پروگرام پر عمل کیاجارہا ہے تاکہ شہروں کو نمونہ بنایاجاسکے جہاں تمام بنیادی سہولیات ہوں۔
وارڈ کی بنیاد پر سینی ٹیشن کے منصوبے،کچرے کی وصولی کے لئے مقامات کی نشاندہی، وارڈ کی پانی کی سپلائی، بہتر بجلی کا نٹ ورک اور خواندگی کے پروگرام پر عمل کرنا بھی اس پروگرام کے مقاصد میں شامل ہے۔